اسلام آباد : ذکی الرحمان لکھوی کیس ، نظربندی کالعدم قرار دے دی گئی۔

جمعہ 13 مارچ 2015 10:51

اسلام آباد : ذکی الرحمان لکھوی کیس ، نظربندی کالعدم قرار دے دی گئی۔

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 مارچ 2015 ء) : اسلام آباد ہائی کورٹ میں ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی کے خلاف درخواست کی سماعت کی گئی جس کو سماعت کے بعد جسٹس نو ر الحق قریشی نے غیر قانونی قرار دے دیا.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ذکی ارلحمان لکھوی کو ممبئی حملہ کیس میں ضمانت کے بعد دسمبر میں نظر بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا جس میں تین بار توسیع کی گئی تاہم عدالت نے نظر بندی کے خلاف درخواست کی سماعت میں نظر بندی کو غیر قانونی قرار دے دیا ، ممبئی حملہ کیس کے علاوہ ذکی الرحمان لکھوی ایک شہری کے اغوا کے مقدمے میں بھی ملوث رہا ہے جس کے تحت ملزم پر فرد جرم عائد ہونا ہے.

متعلقہ عنوان :