فیصل آباد :ملت ٹائون سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش نالے کے قریب سے مل گئی
جمعہ 13 مارچ 2015 11:02
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ2015ء)فیصل آباد ملت ٹائون سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش نالے کے قریب سے مل گئی ہے ۔ چار سالہ بچی گزشتہ روز لاپتہ ہوئی تھی جس کی تلاش میں والدین اور اہل علاقہ نے سرتوڑ کوشش کی لیکن بچی کا کوئی سراغ نہ مل سکا ۔
(جاری ہے)
بچی کی تلاش کیلئے علاقہ کی مساجد میں متعدد بار اعلانات کرائے گئے لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہ نکلا ، آج صبح بچی کی لاش علاقے میں نالے کے قریب سے ملی جس پر بچی کے والدین اور اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے ، اہل علاقہ نے لاش ملنے پر شدید احتجاج کیا ، سڑکیں بلاک کر دیں اور ٹائر جلاکر پولیس کے خلاف نعرے بازی کی ، مقامی تھانے کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے بچی کے والدین اور اہل علاقہ سے مذاکرات کئے اور بچی کے قاتل کی تلاش کی یقین دہانی کرائی ۔
بچی کے ورثا نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے قاتل کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.