بھارتی صحافیوں کے آکلینڈ میں کرکٹ ٹیم کے ہوٹل میں داخلے پر ہی پابندی

جمعہ 13 مارچ 2015 11:26

بھارتی صحافیوں کے آکلینڈ میں کرکٹ ٹیم کے ہوٹل میں داخلے پر ہی پابندی
ّآکلینڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13مارچ ۔2015ء ) بھارتی صحافیوں کے آکلینڈ میں کرکٹ ٹیم کے ہوٹل میں داخلے پر ہی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ ٹیم مینجمنٹ پہلے ہی اپنے ملک سے آنے والے صحافیوں کی فوج سے فاصلہ اختیار کیے ہوئے ہے، ایڈیلیڈ، میلبورن، پرتھ اور ہیملٹن میں صحافی کم سے کم ہوٹل لابی تک رسائی میں کامیاب ہوجاتے تھے، مگر آکلینڈ کے ’ہیرٹج ہوٹل‘ میں تو پائوں رکھنے سے بھی منع کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں الیکٹرونک میڈیا کے نمائندوں کی اس وقت ہوٹل سیکیورٹی سے تکرار ہوگئی جب وہ باہر روڈ پر کھڑے ہوکر کھلاڑیوں کی نقل و حرکت کو فلمبند کررہے تھے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چند صحافیوں نے جب ریفرشمنٹ کیلیے ہوٹل کی کافی شاپ کا رخ کرنا چاہا تب بھی انھیں روک کر باہر سے ہی کافی پینے کی ہدایت دی گئی۔

متعلقہ عنوان :