ڈاکٹروں نے کہا مرنے میں 48 گھنٹے رہ گئے۔ عورت نے کیا کِیا؟

جمعہ 13 مارچ 2015 11:26

ڈاکٹروں نے کہا  مرنے میں 48 گھنٹے رہ گئے۔ عورت نے کیا کِیا؟

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ2015ء)سٹامفورڈ مچل کوڈاکٹروں نے کہا کہ وہ 48 گھنٹوں کی مہمان ہے۔ مچل نے مرنے سے پہلے ہی اپنے بوائے فرینڈ جیک سے شادی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق 22سالہ جیک اور اس کی گرل فرینڈ32 سالہ مچل کا تعلق سٹامفورڈ ، لنکن شائر سےہے۔مچل کو رحم کا کینسر تشخیص ہوا تھا، جس کے باعث وہ ہسپتال میں زیر علاج تھی۔ ڈاکٹروں نے اسے بتایا کہ اب بس وہ 48 گھنٹوں کی مہمان ہے۔

یہ خبر سنتے ہی جیک نے مچل کو شادی کےلیے پروپوز کر دیا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد جیک نے ڈاکٹروں سے کہا کہ وہ ہسپتال میں شادی کی تقریب منعقد کرنا چاہتا ہے۔ڈاکٹروں نے اجازت دے دی۔جیک نے دونوں کے خاندانوں اور قریبی دوستوں کو جمع کیا، پانچ بجے نرسوں کی شفٹ ختم ہوئی تو اگلا گھنٹہ نرسوں نے انتظار گاہ کو سجانے میں لگایا۔ دونوں کی شادی پیٹرزبورگ سٹی ہسپتال کی انتظار گاہ میں انجام پائی۔جیک کا کہنا ہے کہ کمرے کو دیکھ کر لگتا ہی نہیں تھا کہ وہ ہسپتال کی انتظار گاہ ہے۔جیک نے کہا کہ جب مچل وہاں آئی تو بہت خوبصورت لگ رہی تھی اور بہت خوش بھی تھی، یہی سب لوگ چاہتےتھے۔ حیرت انگیز طور پر مچل شادی کے بعد دو دن کی بجائے چار ہفتے زندہ رہ کر جیک سے بچھڑ گئی۔