جی آئی جو کا ولن کمانڈر کوبرا کامیاب۔ شہر کی چابیاں مل گئیں

جمعہ 13 مارچ 2015 11:26

جی آئی جو کا ولن  کمانڈر کوبرا  کامیاب۔ شہر کی چابیاں مل گئیں

سپرنگ فیلڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ2015ء)سپرنگ فیلڈ کے میئر نے جی آئی جو(G.I. Joe) کے بدنام زمانہ افسانوی ولن کمانڈر کوبرا کو شہر کی چابیاں پیش کر دی۔ شہر کے میئر جے مائیکل ہوسٹن نے شہر میں ہونے والی ایک تقریبات کے لیے شہر کی چابیاں کمانڈر کوبرا کا لباس پہلے نوجوان کے حوالے کیں۔ فلم کی کہانی میں بھی افسانوی دہشت گرد تنظیم کا ہیڈ کوارٹر سپرنگ فیلڈ نامی شہر میں تھا۔

(جاری ہے)

اس لیے شہر کے میئر نے اپریل میں ہونے والی تقریبات کے لیے کمانڈر کوبرا اور جی آئی جو کےکردار وں سے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے۔ چابیاں وصول کرنے کی تقریب میں کمانڈر کوبرا نے کہا کہ نزدیک اور دور کے سپرنگ فیلڈرز، مجھے تمہارے میئر کا تحفہ پا کر خوشی ہوئی، میں بھی اس شہر کی ہر عورت، مرد اور بچے کے لیے تحفے لے کر آؤں گا۔ سپرنگ فیلڈ میں اپریل 9 سے 12 تک تقریبات میں جی آئی جو سے متعلق کارٹون، فلمیں، کھلونے اور دوسرا مواد پیش کیا جائے گا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ دنیا میں سب سے بڑا جی آئی جو شوروم ہوگا۔