روسی نرس کی گھٹیا حرکت سے مرنے والوں کے رشتے دار مشتعل

جمعہ 13 مارچ 2015 11:28

روسی نرس کی گھٹیا حرکت سے مرنے والوں کے رشتے دار مشتعل

روس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ2015ء) 25 سالہ ٹاٹیانا کولیکوا روس کی ایمرجنسی سروس میں طبی معاون (Paramedic) کے طور پر کام کرتی ہے۔ انٹرنیٹ پر اس کی ایسی تصاویر(سیلفی) پائیں گئی جو اس نے مرنے والے لوگوں کے ساتھ بنوائیں تھی اور تصویر کی تفصیل میں لکھا ”ایک اور احمق“ اور ”میں اپنی نوکری سے کتنی نفرت کرتی ہوں“۔ ان تصویروں کا نوٹس لیتے ہوئے روسی ایمرجنسی سروس نے اسے معطل کر دیا۔

(جاری ہے)

مرنے والوں کے رشتے داروں اور دوسرے لوگوں نے بھی تصاویر دیکھ کر اس کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ جس وقت وہ تصاویر بنا رہی تھی، اس وقت وہ مریضوں کا تو ذرا بھی خیال نہیں کر رہی تھی۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ مرنے والوں کے رشتے دار ٹاٹیانا اور ایمرجنسی سروس پر مقدمہ کریں گے۔ سٹی ایمرجنسی سروس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جیسے ہی تصاویر منظر عام پر آئیں انہوں نے ٹاٹیانا کو معطل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ٹاٹیانا نے اس واقعے پر کوئی کمنٹ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔