شارجہ حکام نے کھڑکیوں ، بالکونیوں سے متعلق نئی قانون سازی سازی کرنے کافیصلہ

جمعہ 13 مارچ 2015 11:30

شارجہ حکام نے کھڑکیوں ، بالکونیوں سے متعلق نئی قانون سازی سازی کرنے ..

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں حکام نے کھڑکیوں اور بالکونیوں کے متعلق نئی قانون سازی کا فیصلہ کرلیا ہے تاکہ عمارتوں سے شہریوں اور خصوصاً بچوں کے گرنے کے حادثات پر قابو پایا جاسکے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال تین بچوں اور دیگر افراد کے بلند عمارات سے گرنے کے واقعات پیش آئے اور ان افسوسناک حادثات کے نتیجہ میں حکام نے کھڑکیوں اور بالکونیوں کی اونچائی میں اضافے کا قانون متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔نئے ضوابط کے مطابق کھڑکیوں کی اونچائی کم از کم 120 سینٹی میٹر ہوگی جبکہ ان میں آٹو میٹک تالے لگانا بھی ضروری ہوگا۔ اسی طرح بالکونیوں کی اونچائی کم از کم ایک میٹر ہوگی۔