فٹبال ورلڈ کپ پری کوالیفائرز فرسٹ لیگ، پاکستان کو یمن سے شکست

جمعہ 13 مارچ 2015 11:40

فٹبال ورلڈ کپ پری کوالیفائرز فرسٹ لیگ، پاکستان کو یمن سے شکست
دوحہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13مارچ ۔2015ء ) فٹ بال ورلڈ کپ پری کوا لیفائرز کے فرسٹ لیگ میں پاکستان کو یمن کے ہاتھوں 1کے مقابلے میں 3گولز سے شکست ہوگئی ، گرین شرٹس کی جانب سے واحد گول کپتان حسن بشیر نے کیا ۔ قطر کے العربی سٹیڈیم میں ورلڈ کپ پری کوالیفائر کے پہلے لیگ کا میچ کھیلا گیا۔ میچ کے آغاز میں ہی قومی گول کیپر کی ٹکر سے کھلاڑی کے زخمی ہو جانے پر یمن کو پنلٹی دی گئی۔

(جاری ہے)

قومی گول کیپر نے زبردست کارکردگی سے اسے روکا لیکن بدقسمتی پیچھے پڑ گئی اور دوسری کوشش میں گرین شرٹس کے خلاف گول ہو گیا۔ پہلے ہاف کے اختتام تک یمن کی اسی ایک برتری پر ہوا۔ دوسرے ہاف میں بھی یہ تابڑ توڑ حملے جاری رہے۔ یمنی کھلاڑی کی طرف سے مزید ایک اور پھر دوسرا گول کیا گیا۔ میچ کے باسٹھویں منٹ پر گیارہ نمبر کی شرٹ پہنے کپتان حسن بشیر نے پنلٹی کک پر گول سکور کیا۔ تین ایک کے نتیجے پر یمن کی جیت کا فیصلہ ہوا۔ سیکنڈ لیگ یعنی پاکستان کا ہوم میچ سترہ مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔