فیس بک پر عشق ،افریقی لڑکی پاکستان پہنچ گئی ،اسلام قبول کر لیا

جمعہ 13 مارچ 2015 11:46

فیس بک پر عشق ،افریقی لڑکی پاکستان پہنچ گئی ،اسلام قبول کر لیا

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ2015ء) جنوبی افریقہ کی 23سالہ لڑکی زاہرہ وین زل 19سالہ پاکستانی طالبعلم نعمان افضل سے فیس بک پر دوستی کے بعد اسکے یہاں قلعہ رامکور حافظ آباد پہنچ گئی۔ جہاں طالبعلم کے والدین اور اس کے عزیز و اقار ب نے لڑکی کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکرتے ہوئے اسکا زبردست استقبال کیا۔ زاہرہ اور پاکستانی طالبعلم نعمان افضل ایک ہفتہ بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائینگے۔

قلعہ رامکور حافظ آباد کے رہائشی ایف۔

(جاری ہے)

اے کے طالبعلم نعمان افضل کی قریبا ڈیڑھ سال قبل زاہرہ وین زل سے فیس بک پر دوستی ہوئی جس کے بعد دونوں میں مراسم بڑھے تو نعمان افضل کی دعوت پر زاہرہ وین عیسائیت سے تائب ہوکر مسلمان ہوگئی۔جس سے نعمان افضل اور زاہرہ مزید ایک دوسرے کے قریب ہوتے چلے گئے۔گزشتہ روز زاہرہ حافظ آباد پہنچ گئی، شادی کی تیاریاں جوش وخروش سے جاری ہیں۔ نعمان کے والدین نے مزید بتایا کہ انہیں زاہرہ وین کے اسلام قبول کرنے کی بہت خوشی ہے۔ زاہرہ وین نے کہا کہ وہ نعمان افضل سے شادی کے بعد اسے اپنے ساتھ جنوبی افریقہ لے جائے گی۔

متعلقہ عنوان :