ابراہم ڈی ویلیئرزکے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے بازبن گئے

جمعہ 13 مارچ 2015 11:52

ابراہم ڈی ویلیئرزکے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے بازبن ..

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء)ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کے کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز نے یو اے ای کے خلاف بیاسی بالز پر ننانوے رنزبنائے۔ اننگ میں انہوں نے چارچھکے لگائے اور ورلڈکپ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹسمین بن گئے۔جنوبی افریقا کے کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز ہر میچ میں کوئی نہ کوئی ریکارڈ اپنے نام کرتے ہیں۔ ویلنگٹن میں یواے ای کیخلاف ڈی ویلیئرز ایک رن کی کمی سے سنچری مکمل نہ کرسکے۔

انہوں نے بیاسی بالز پر ننانوے رنز چار چھکوں اورچھ چوکوں کی مدد سے بنائے۔ وہ جاری ورلڈکپ میں ننانوے رنز پرآوٹ ہونے والے پہلے بیٹسمین بن گئے۔ میگا ایونٹ میں ان کے چھکوں کی تعداد بیس اور ورلڈ کپ میچز میں اڑتیس ہوگئی اور وہ میگا ایونٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹسمین بن گئے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا، نیوزی لینڈ میں جاری ورلڈکپ میں چھکوں کے تعداد کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے کرس گیل ہے۔

جنہوں نے سترہ چھکے لگائے ہیں۔ کسی ایک ورلڈکپ میں سب سے زیادہ اٹھارہ چھکے آسٹریلیا کے سابق اوپنر میتھیو ہیڈن نے لگائے تھے۔ ہیڈن نے ویسٹ انڈیز میں منعقدہ ورلڈ کپ میں اٹھارہ چھکوں کا ریکارڈ قائم کیا۔مجموعی طور پرورلڈکپ میں اکتیس چھکوں کا ریکارڈ آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کا تھا۔ جنہوں نے پانچ ورلڈ کپ میں شرکت کر کے اکتیس چھکے لگائے تھے۔ڈی ویلیئرز نے جاری ورلڈکپ اور کسی ایک میگا ایونٹ میں بیس چھکے اورمجموعی طور پر اڑتیس چھکوں کا ریکارڈ بنا کر یہ تینوں ریکارڈز اپنے نام کرلئے۔