بھارت میں مْستقبل کا حال بتانے والوں نے ورلڈ کپ پاکستان کے جیتنے کی پیشنگوئی کردی

جمعہ 13 مارچ 2015 11:58

بھارت میں مْستقبل کا حال بتانے والوں نے ورلڈ کپ پاکستان کے جیتنے کی ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) بھارتی آسٹرولوجسٹس نے دعوی کیا ہے کہ ورلڈ کپ فائنل پاک بھارت کے درمیان ہوگا۔مْستقبل کا حال بتانے والے بھارتی آسٹرولوجروں نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیذ اور آسٹریلیاوپاکستان کے درمیان ہوگا جبکہ دیگر دو کوارٹر فائنلز میں سری لنکا اور جنوبی افریقہ جبکہ بنگلہ دیش اور بھارت ٹکرائیں گے۔

(جاری ہے)

اسکے بعد سیمی فائنل میں پاکستان اور جنوبی افریقہ ،بھارت اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے ہونگے جس کے نتیجے میں ورلڈ کپ کا چیمپئین پاکستان بنے گا اور بھارت کا ورلڈ کپ جیتنے کا تسلسل ٹوٹ جائے گا۔بھارتی آسٹرلوجروں کی جانب سے اس حیرت انگیز پیشن کوئی کے بعد بھارتی عوام میں تشویش پائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :