ہالی ووڈ فلم” انسرجنٹ “نے لندن میں رنگینیاں بکھیر دیں

جمعہ 13 مارچ 2015 12:17

ہالی ووڈ فلم” انسرجنٹ “نے لندن میں رنگینیاں بکھیر دیں

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم انسرجنٹ کا لندن میں ورلڈ پریمیئر ہوا،انسرجنٹ سپرہٹ فلم ڈائی ورجنٹ کا سیکوئل ہے،لندن میں رنگینیاں بکھریں ہالی ووڈ ایکشن فلم انسرجنٹ نے،، فلم کے ورلڈ پریمیئر میں فلمی ستاروں نے ریڈ کارپٹ پر خوب تہلکہ مچایا،، جسے دیکھنے مداحوں کا ہجوم پہنچ گیا، ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم انسرجنٹ امریکی ناول نگار ویرونکا روتھ کے ناول ڈائی ورجنٹ ٹرائی لوجی سے ماخوذ ہے،،فلم انسرجنٹ کی کہانی پانچ افراد پر مشتمل ایک گروہ پرمبنی ہے، جس میں بے پناہ صلاحیتوں کی مالک لڑکی ایکشن کے جوہردکھاتی نظر آئیں گی،، ٹائی ٹینک فلم سے مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ کیٹ ونسلیٹ بھی فلم میں شامل ہیں،فلم میں معاشرے کیلئے خطرہ بننے والی قوتوں کے خلاف جنگ دیکھنے کو ملے گی، فلم کی دیگر کاسٹ میں شیلن ووڈلے ، تھوجیمس، مائلس ٹیلربھی شامل ہیں،فلم 19 مارچ کو لندن جبکہ20 مارچ کوامریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔