سدھارنتھ بالکل میرے جیسا ہے، اکشے کمار

جمعہ 13 مارچ 2015 12:33

سدھارنتھ بالکل میرے جیسا ہے، اکشے کمار

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء)بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ سدھارنتھ ملہوترا انہیں انکے ما ضی کی یاد دلاتے ہیں۔بالی وڈ میں چند ہی ایسے اداکار ہیں جو دل سے نئے آنے والوں کو سراہتے ہیں انہی اداکاروں میں ایک نام بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کا بھی ہے۔اکشے کمار کا کہنا ہے کہ وہ جب بھی سدھارنتھ ملہوترا کو دیکھتے ہیں انہیں ایسا لگتا ہے کہ جیسے وہ خود اپنے آپ کو دیکھ رہے ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ کہ سدھارنتھ انہی کہ طرح اپنی فٹنس کا خیال رکھتے ہے اور انہی کی طرح وقت کے پابند بھی ہے۔کھلاڑی کمار سے جب پوچھا گیا کہ سڈ سے انکی پسندیدگی کی وجہ کہیں انکا پنجابی ہونا تو نہیں تو اکشے نے کہا کہ نہیں ایسا ہر گز نہیں ہے۔ سڈ کے علاوہ بھی کئی ایسے اداکار ہے جو کہ پنجابی ہیں لیکن وہ ان اداکاروں کے بارے میں ایسا نہیں سوچھتے جیسا سدھارنتھ کے بارے میں سوچھتے ہیں۔

(جاری ہے)

جب اس بارے میں سدھارنتھ سے پوچھا گیا تو سڈ نے کہا کہ انہوں نے اکشے کمار سے بہت کچھ سیکھا ہے اور وہ انکی بہت عزت کرتے ہیں۔ سدھارنتھ کا کہنا تھا کہ اکشے کمار کے ساتھ کام کرنا انکا خواب تھا جو فلم برادرز کی وجہ سے پورا ہوگیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اکشے نے کبھی ایسا محسوس نہیں ہونے دیا کہ وہ ان سے سینئر ہیں بلکہ بڑا ہونے کے ناطے ان کی مدد کی۔یہ دونوں اداکار جلد ایک ساتھ کرن ملہوترا کی فلم برادرز مین جلوہ گر ہونے والے ہیں۔