زمبابوین کھلاڑی برینڈن ٹیلر کا انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

جمعہ 13 مارچ 2015 13:01

زمبابوین کھلاڑی برینڈن ٹیلر کا انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
آکلینڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13مارچ ۔2015ء ) زمبابوین کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بلے باز برینڈن ٹیلر نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے ، بھارت کے خلاف کل کا میچ انکے کیریئر کا آخری میچ ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے انگلش کاؤنٹی ناٹنگھم شائر سے تین سالہ کولپک معاہدہ کرلیا ہے جس کے بعد وہ اپنے ملک کی نمائندگی کے اہل نہیں رہیں گے ۔ ای سی بی کی جانب سے منظوری کے منتظر برینڈن ٹیلر کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی زمبابوے کیلئے کھیلنے کی خواہش رکھتے ہیں اور ملک کی نمائندگی نہ کرنے کا فیصلہ دکھ میں مبتلا کرنے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشکل فیصلہ انہیں اپنے خاندان کی بہتر دیکھ بھال کی وجہ سے کرنا پڑا ہے ۔

متعلقہ عنوان :