دلکش پاکستانی پرس جو بنا اقوام متحدہ میں توجہ کا مرکز،

جمعہ 13 مارچ 2015 13:02

دلکش پاکستانی پرس جو بنا اقوام متحدہ میں توجہ کا مرکز،

(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 13 مارچ 2015 ء) : ڈیزائن چاہے کپڑوں کا ہو ، جوتی کا ، جیولری کا یا پھر پرس کا ہر ڈیزائنر ان کی تشہیر کے لیے کسی نامور ما ڈل یا جانے مانے چہرے کا ہی انتخاب کرنے کو ترجیح دیتا ہے لیکن اگر آُ کے برانڈ کی تشہیر اقوام متحدہ کی سیکرٹری جنرل کریں تو کیا ہی بات ہے، ایسا ہی ایک اعزاز ایک پاکستانی ڈیزائنز ماہین حسین کو ملا جب اقوا م متحدہ کے لیے پاکستان کی حال ہی میں نامزد ہونے والی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے ایک تقریب کے دوران ان کا وہ ہینڈ بیگ اٹھایا ہوا تھا جس پر پاکستانی پرچم کے رنگ بکھیرے گئے تھے، یہ وہ تقریب تھی جس میں ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو اپنی اسناد پیش کیں، اور ملیحہ لودھی کا اٹھایا ہوا پاکستانی پرچم کے رنگوں کا حامل پرس بھی ان کی آنکھوں سے بچ نہ پایا، اس تقریب میں ملیحہ لودھی کا پاکستانی ڈیزائنر کے بنائے یوئے بیگ کے ساتھ شرکت کرنا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کو وہ خود بھی پاکستانی ڈیزئنرز کی متحمل ہیں، اپنی ایک ٹریٹر پیغام میں ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے آنکھوں کو بھاتے ان کے پرس کی تعریف کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا جب کہ ڈیزائینر ماہین حسین کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے خوشی اور اعزاز کی بات ہے، ماہین حسین کی ڈیزئن کی ہوئی اشیا معروف شخصیات پہلے بھی اہم مواقع پر استعمال کر چکی ہیں.

متعلقہ عنوان :