دبئی ایکسپو 2020ء ‘ قطر میں ہونیوالے فیفا ورلڈ کپ کے دوران صرف ہوٹلنگ کے شعبے میں ڈھائی لاکھ ملازمتیں پیدا ہونگی
جمعہ 13 مارچ 2015 13:04
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) دبئی ایکسپو 2020ء اور 2022ء قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے دوران صرف ہوٹلنگ کے شعبے میں ڈھائی لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی ۔ایک رپورٹ کے مطابق دبئی میں ہونیوالی ایکسپو 2020ء اور قطر میں 2022ء ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے دوران دنیا بھر سے سرمایہ کار‘ مختلف انڈسٹریز سے وابستہ ماہرین اور فٹ بال کے شائقین کیلئے دبئی میں 80سے 90ہزار جبکہ اتنی ہی تعداد میں قطر میں نئے رومز درکار ہوں جسکے لئے صرف ہوٹلنگ کی مد میں ڈھائی لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کالج آف ٹورازم‘ ہوٹل مینجمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد شفیق نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کو چاہیے کہ وہ سکلز ڈویلپمنٹ پر توجہ دے اور اسکے لئے اس سیکٹر میں کام کرنے والے اداروں کو آن بورڈ لیا جائے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے مڈل ایسٹ کے خصوصاً قطر اور دبئی کی حکومتوں سے خصوصی تعلقات ہیں جن کا مثبت فائدہ اٹھاتے ہوئے ان ممالک کو تربیت یافتہ افراد ی قوت بھجوانے کیلئے معاہدوں کے لئے اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں۔
اس سلسلہ میں چیمبرز اور حکومت کی سطح پر مذاکرات ہونے چاہئیں اور اس میں نجی سیکٹر کو بھی شامل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس سلسلہ میں معاہدے کرے پرائیویٹ سیکٹر حکومت کو بین الاقوامی معیار کی حامل سکلز فورس فراہم کر سکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.