Live Updates

سکھر : عمران خان بتائیں کہ ووٹ 16 کیسے ہو گئے، بلٹ ٹرین ملکی مسائل کا حل نہیں۔۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 13 مارچ 2015 14:17

سکھر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 مارچ 2015 ء) : : سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ملک میں بلٹ ٹرین اور میٹرو بس چلانے سے ملکی مسائل کا حل نہیں نکلے گا اس کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے، مسلم لیگ ن سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے مابین کوئی کشیدگی نہیں ہے. انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہارس ٹریڈنگ کے سد باب کی بات کرتے ہیں تو یہ بتائیں کہ ان کے پاس 6 ووٹ 16 ووٹوں میں کیسے بدلے. ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئیے کہ گراس روٹ لیول پر اختیارات دے جبکہ آصف زرادری نے بھی اس سے متعلق ہدایات جاری کی ہیں.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات