ورلڈ کپ 2015ء : نیوزی لینڈ بنگلہ دیش کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں سرخرو

جمعہ 13 مارچ 2015 14:18

ورلڈ کپ 2015ء : نیوزی لینڈ بنگلہ دیش کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں سرخرو
ہیملٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13مارچ ۔2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء کے 37ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو 3وکٹوں سے شکست دے دی ہے ۔ سیڈ ن پارک ، ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزلی لینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جس کے بعد بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 288رنز بنا ڈالے ۔

بنگال ٹائیگرز کی جانب سے محموداللہ ریاض نے ورلڈ کپ میں مسلسل دوسری سنچری سکور کی اور وہ 128رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔

(جاری ہے)

انکے علاوہ سومیا سرکار 51اور صابر رحمان 40رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے اینڈرسن ،ایلیٹ اور بولٹ نے 2،2جبکہ ویٹوری نے 1کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ نیوزی لینڈ نے 289رنز کا ہدف 48.5اوورز میں 7وکٹو ں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل 105، روس ٹیلر 56جبکہ گرانٹ ایلیٹ اور کورے اینڈرسن 39،39رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے 4،ناصر حسین نے 2اور روبیل حسین نے 1کھلاڑی آؤٹ کیا ۔ مارٹن گپٹل کو شاندار سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :