برکلیز بنک اور حبیب بنک نے ادغام کر لیا ، معاہدے پر دستخط ہو گئے

جمعہ 13 مارچ 2015 14:24

برکلیز بنک اور حبیب بنک نے ادغام کر لیا ، معاہدے پر دستخط ہو گئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) برکلیز اور حبیب بینک لمٹیڈ نے ایک معاہدہ پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے تحت دونوں بنک ایک دوسرے میں مدغم ہو جائیں گے اور سٹاک ایکسچینج کی فائلنگ کے مطابق بزنس اور آپریشن کریں گے ایک رپورٹ کے مطابق یہ ادغام ریگولیٹری منظوری سے مشروط ہے اور سٹیٹ بنک آف پاکستان اور مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی منظوری لینا ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق بنک کو جنرل میٹنگ میں ایچ بی ایل کے شیئر ہولڈرز کی منظوری بھی لی جائے گی ۔ مجوزہ ڈیل کی لاگت بیان کئے بغیر پبلک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ ٹرانزسیکشن کے مکمل ہونے پر بار کلیز پاکستان بزنس حبیب بنک لمٹیڈ میں مدغم ہو جائے گا۔