برائن لارانے انگلش ٹیم کے لیے مزاحیہ میدان سجایالیا

جمعہ 13 مارچ 2015 14:33

برائن لارانے انگلش ٹیم کے لیے مزاحیہ میدان سجایالیا

نیپیئر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء ) ویسٹ انڈیز کے سابق مشہور بیٹسمین برائن لارانے انگلینڈ ٹیم کے ورلڈکپ سے باہر ہونے پر مذاق اڑانے کے لیے میدان سجالیا۔برائن لارانے انگلش ٹیم کی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی اور گروپ مرحلے سے ہی اخراج پر مزاحیے جملوں کا مقابلہ شروع کردیا۔

(جاری ہے)

برائن لارا نے ٹویٹر پر اپنے مداحوں کو دعوت دی ہے کہ وہ انگلش ٹیم کی ورلدکپ سے بے آبرو ہوکر نکلنے پراپنے مزاحیہ ترین جملے بھیجیں جس کامقابلہ ہوگا۔

لارانے مداحوں سے پوچھاہے کہ کیاہمیں انگلینڈ کے ورلڈکپ سے ابتدا میں ہی باہر ہونے پر مذاق کرناچاہیے؟ مجھے اپنے بہترین مزاحیہ جملے بھیجیں۔انگلش ٹیم ورلڈکپ میں صرف اسکاٹ لینڈ جیسی کمزاور ٹیم سے بڑی مشکل سے جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی ،انگلش ٹیم ورلڈکپ میں بری کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا،نیوزی لینڈ،سری لنکااور بنگلہ دیش سے بری طرح ہار گئی تھی۔