یوتھ ریسلنگ کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں شروع ہوگیا

جمعہ 13 مارچ 2015 14:34

یوتھ ریسلنگ کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں شروع ہوگیا

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء ) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام یوتھ ریسلنگ کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔

(جاری ہے)

تربیتی کیمپ میں 20 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا تھا جن میں سے 10 کھلاڑیوں نے رپورٹ کردی ہے جن میں محمد بلال، کمال بٹ، حمادبٹ، محمد طحہٰ، محمد عمر، کمال، بلال، فوگن، محمد محسن اور احسن شامل ہیں، تربیتی کیمپ کی نگرانی پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سہولیات آغا امجد اللہ کر رہے ہیں، اور کھلاڑیوں کو کوچ سہیل تربیت دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :