لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن متعلق کیس میں اٹارنی جنرل سے دو ہفتے میں جواب طلب کر لیا

جمعہ 13 مارچ 2015 14:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی آئینی حیثیت کے بارے میں اٹارنی جنرل سے دو ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان کی سربراہی میں فل بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر نہ لا کر ذمے داران کو چھپایا جا رہا ہے۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظرعام پر لائی جائے، عدالت نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی آئینی حیثیت کے بارے میں اٹارنی جنرل کو دو ہفتے میں جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :