پاکستان کی ٹیم آئر لینڈ کیخلاف میچ میں ضرور کامیابی حاصل کریگی ‘ شائقین

جمعہ 13 مارچ 2015 15:11

پاکستان کی ٹیم آئر لینڈ کیخلاف میچ میں ضرور کامیابی حاصل کریگی ‘ شائقین

ایڈیلیڈ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں موجود پاکستانی شائقین کرکٹ نے آئر لینڈ کیخلاف میچ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئر لینڈ کیخلاف میچ بہت اہمیت کاحامل ہے اور ہمیں امید ہے کہ پاکستان کی ٹیم اس میچ میں ضرور کامیابی حاصل کرے گی ۔

(جاری ہے)

ایڈیلیڈ میں موجود شائقین کرکٹ نے اس بات کا عزم کیا کہ وہ پاکستانی ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے اور اسٹیڈیم جاکر میچ دیکھیں گے نہ صرف پاکستان یہ میچ جیتے گا ۔بلکہ ورلڈ کپ بھی پاکستان اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوجائے گا ۔

متعلقہ عنوان :