آئر لینڈ کیخلاف 2007 کی تلخ یادوں کو فراموش کرنا ہوگا :مشتاق احمد

جمعہ 13 مارچ 2015 15:20

آئر لینڈ کیخلاف 2007 کی تلخ یادوں کو فراموش کرنا ہوگا :مشتاق احمد
ایڈیلیڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13مارچ ۔2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سپن کوچ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو آئر لینڈ کے خلاف 2007ء کی تلخ یادوں کو بھلا کر جیت کے عزم کے ساتھ میدان میں اتر نا ہوگا ، یاسر شاہ کو کھلانے کا فیصلہ وکٹ کو دیکھ کر ہی کیا جا ئے گا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یاسر شاہ کو کھلانے کا فیصلہ وکٹ دیکھ کر کیا جائے گا ۔ آئرلینڈ کے خلاف میچ کے لیے قومی ٹیم نے تربیتی کیمپ کا چوتھا روز ایڈیلیڈ کرکٹ گرائونڈ میں پریکٹس کی ۔

(جاری ہے)

سپن باؤلنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد نے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2007 کی تلخ یادوں کو بھلا دینے کا وقت ہے ۔ کھلاڑیوں کو علم ہے کہ یہ میچ کتنا اہم ہے ۔ مشتاق احمد نے کہا کہ پاکستان کے فاسٹ باؤلر اچھا کام کر رہے ہیں ، جہاں کنڈیشنز سازگار ہوئیں سپنرز کو بھی آزمایا جا سکتا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شائقین آفریدی سے مایوس نہ ہوں آنے والے میچوں میں جارحانہ انداز میں نظر آئیں گے ۔ کرکٹ لوورز کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل مکمل طور پر فٹ ہوگئے ہیں اور انہوں نے پریکٹس بھی شروع کر دی ہے ۔