محمد عامر کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کامیاب واپسی،پہلے روز 3وکٹیں لے اڑے

جمعہ 13 مارچ 2015 16:06

محمد عامر کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کامیاب واپسی،پہلے روز 3وکٹیں لے اڑے

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) فاسٹ باوٴلر محمد عامر راول پنڈی میں منعقدہ نان فرسٹ کلاس گریڈ ٹو ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم عمر ایسوسی ایٹس کی نمائندگی کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ سَن 2009 میں محمد عامر نے پاکستانی قومی کرکٹ میں بحیثیتِ فاسٹ باوٴلر ڈیبیو کیا تھا اور 2010 میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں آئی سی سی کی جانب سے ان پر 5 سال کے لئے کرکٹ کھیلنے کی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

تاہم آئی سی سی اپنے جرم کو جلد تسلیم کرنے اور اینٹی کرپشن یونٹ سے تعاون کو مدنظر رکھتے ہوئے ا?ئی سی سی نے انہیں پابندی کے خاتمے سے قبل ہی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی تھی۔سپاٹ فکسنگ کی سزا پوری کرنے کے بعد پیسر محمد عامر دوبارہ کرکٹ گراوٴنڈ میں اْترنے کے لئے تیاریوں میں مشغول ہیں۔

(جاری ہے)

وہ راولپنڈی میں ہونے والے گریڈ ٹو میچ کے پہلے دن عمر ایسی ایٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے اب تک تین وکٹیں لے چکے ہیں۔

نوجوان فاسٹ باوٴلر کا فٹنس لیول کے حوالے سے کہنا ہے کہ گریڈ ٹو ٹورنامنٹ کے میچز ان کے لئے اہم ہیں اور یہ میچز کھیل کر وہ اپنا فٹنس لیول اور فارم بہتر بنانے کے لئے پْر عزم ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ بین الاقوامی کرکٹ سے پہلے مکمل فٹنس ان کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے وہ محنت بھی کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ محمد عامرپر بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کی پابندی ستمبر میں ختم کردی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :