فرانس :سکیئنگ ہاف پائپ کا ٹائٹل امریکہ اور جاپان نے جیت لیا

جمعہ 13 مارچ 2015 16:17

فرانس :سکیئنگ ہاف پائپ کا ٹائٹل امریکہ اور جاپان نے جیت لیا

فرانس ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء ) فرانس میں سکئینگ ہاف پائپ ورلڈ کپ کے شاندار مقابلے ہوئے۔ ہاف پائپ ایونٹ کا ٹائٹل امریکہ اور جاپان نے اپنے نام کیا۔ فرانس کے یخ بستہ علاقے ٹگنیس میں سکئینگ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے ہوئے ، سکئیرز نے اپنی منفرد اور شاندار پرفارمنسز کے ساتھ جیت کے لیے خوب زور لگایا۔

(جاری ہے)

سکئینگ ہاف پائپ ایونٹ کے فائنل میں امریکہ کے ڈیوڈ وائز نے سب سے زیادہ پوائنٹس بنا کر پہلی پوزیشن کے ساتھ ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔

انہی کے ہم وطن گس کینورتھی کی دوسری اور میزبان فرانس کے کیون رولینڈ کی تیسری پوزیشن رہی۔ خواتین ایونٹ کے فائنل میں جاپان کی آیانا اونوزوکا نے اپنی شاندار کارکردگی سے سب کو حیران کر دیا ، وہ 240 پوائنٹس کے ساتھ کیرئیر کا پہلا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئیں ، انہوں نے نیوزی لینڈ کی جینینا کوزما کو شکست دی ، امریکہ کی ڈیون لوگین کا تیسرا نمبر رہا۔

متعلقہ عنوان :