یونان نے 23پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا

جمعہ 13 مارچ 2015 16:34

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء)یونان سے ڈی پورٹ ہونے والے 23پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مذکورہ پاکستانیوں کو غیر قانونی طریقے سے سمندر کے راستے یونان میں داخل ہونے کی کوشش پر گرفتار کر لیا تھا ۔

(جاری ہے)

ان پاکستانیوں کو تین ماہ تک جیل میں قید رکھنے کے بعد گزشتہ روز گلف ائیر لائن کی پرواز 764کے ذریعے ڈی پورٹ کر دیا گیا ۔