ورلڈ کپ 2015‘ بدترین اوپننگ میں پاکستان، جنوبی افریقہ ہم پلہ

جمعہ 13 مارچ 2015 16:38

ورلڈ کپ 2015‘ بدترین اوپننگ میں پاکستان، جنوبی افریقہ ہم پلہ

ویلنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2015ء میں مایوس کن اوپننگ کے معاملے میں ورلڈ کپ فیورٹ جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کے ہم پلہ ہو گئی ۔اب تک عالمی ایونٹ میں جنوبی افریقہ کی اوپننگ شراکت کی اوسط صرف 11.5ہے جبکہ پاکستان 10.4کی اوسط سے آگے ہے۔

(جاری ہے)

رواں ورلڈ کپ میں اب تک 6میچز میں پروٹیز اوپنر ہاشم آملہ اور کونٹین ڈی کاک نے اپنی ٹیم کو 10،12،18،12،0 اور 17 رنز کا آغاز فراہم کیا ہے۔دوسری جانب پاکستان کو اس سے بھی بدتر صورتحال کا سامنا رہا جہاں احمد شہزاد نے اپنے اوپننگ پارٹنر کے ساتھ پانچ میچوں میں ٹیم کو 11، صفر، ایک، 10اور 30رنز کا آغاز میسر آیا جس کی اوسط 10.4بنتی ہے۔

متعلقہ عنوان :