پریانکا چوپڑہ امریکی ڈاکیومنٹری میں کریں گی کام

جمعہ 13 مارچ 2015 16:46

پریانکا چوپڑہ امریکی ڈاکیومنٹری میں کریں گی کام

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء)بالی وڈ کی میری کوم اب کرنے جارہی ہیں ڈاکیومنٹری میں کام، امریکی پروڈکشن ہاوٴس کی یہ تخلیق بھارتی فلموں کی کامیابی کے گرد گھومے گی۔ پچھلے سال ریلیز ہونے والی میری کوم نے تو جیسے ان کی شہرت میں اور اضافہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی پروڈکشن ہاوٴس بنارہا ہے ڈاکیومنٹری، جس میں بتایا جائے گا کہ بالی وڈ کی دنیا کیسی ہوتی ہے۔ اسی ڈاکیومنٹری کے لیے سائن کیا گیا ہے پریانکا چوپڑہ کو، جو چمکتی دمکتی رنگین دنیا کے ہر پہلو کو فلم بینوں کیسامنے رکھیں گی۔ڈاکیومنٹری میں دکھائی دیں گے انیل کپور اور عرفان خان بھی،جبکہ اسے امریکی ٹی وی چینلز پر نشر کیا جائے گا۔