میڈونا کو انکی بیٹی نے اپنی یونیورسٹی میں آنے سے روک دیا

جمعہ 13 مارچ 2015 16:58

میڈونا کو انکی بیٹی نے اپنی یونیورسٹی میں آنے سے روک دیا

کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء)پاپ کوئین میڈوناکو انکی بیٹی نے اپنی یونیورسٹی کی ایک تقریب میں شرکت سے منع کردیا۔ایک انٹرویو میں میڈونا نے انکشاف کیا کہ انکی اٹھارہ سالہ بیٹی لورڈس کی یونیورسٹی میں کھیلوں کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں والدین کو بھی مدعو کیا گیا لیکن میری بیٹی کا کہنا تھا کہ آپ اس تقریب میں نہ آئیں کیونکہ آپ کی موجودگی سے میری پرفارمنس متاثر ہوسکتی ہے کیونکہ کیمروں کی چکا چوند روشنیاں وہاں آپ کا احاطہ کیے ہوئے ہوں گی ، جس کی وجہ سے میں بھی سب کی توجہ کا مرکز بن جاؤں گی۔

(جاری ہے)

میڈونا کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی بیٹی کی بات بالکل درست لگی ، اس لیے انہوں نے کوئی اعتراض کیے بغیر وہاں نہ جانے میں ہی عافیت جانی۔واضح رہے کہ میڈونا چار بچوں لورڈس ، مرسی ، روکو اور ڈیوڈ کی ماں ہیں ، میڈونا کا کہنا تھا کہ وہ خود کو ایک ذمہ دار ماں ثابت کرنا چاہتی ہیں۔میڈونا کو ایک ویڈیو میں اپنی بیٹی کودکھانے پر ماضی میں خاصی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔