راہگیر کو ٹکر مارنے پر اداکارہ گیتا کپور گرفتار

جمعہ 13 مارچ 2015 16:58

راہگیر کو ٹکر مارنے پر اداکارہ گیتا کپور گرفتار

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ اور کوریو گرافر گیتا کپور کو ممبئی میں ایک راہ گیر کو اپنی کار سے ٹکر مار کر زخمی کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ گیتا کپور گزشتہ روز صبح پانچ بجے اپنی سیڈان گاڑی میں سٹوڈیو سے گھر جا رہی تھیں جب سڑک عبور کرتے ایک راہ گیر ان کی گاڑی سے ٹکرا کر زخمی ہو گیا۔ 37 سالہ نثار نور محمد ٹکر لگنے سے زخمی ہو گئے، وہ میڈیکل سٹور سے ادویات لے کر باہر نکل رہے تھے۔

گیتا نے فوری طور پر ایمبولینس کو فون کیا اور پولیس کو بھی طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

ایمبولینس زخمی نثار کو ہسپتال لے گئیں جہاں گیتا بھی پہنچیں اور انہوں نے نثار کے تمام علاج کے وعدہ کیا۔ ذرائع کے مطابق گیتا نے پوری کوشش کی کہ کسی طرح معاملہ پولیس تک نہ پہچنے لیکن نثار اور ان کے گھر والوں نے گیتا کی بات ماننے سے انکار کر دیا اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دیا۔ پولیس نے گیتا کو تھانے بلایا اور حراست میں لے لیا۔ گیتا کے خلاف بے احتیاطی سے ڈرائیونگ کرنے اور ایک شہری کو خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ سے زخمی کرنے کے جرم میں دو الگ الگ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔