لڑکا ریاضی میں کمزور ہے، دلہن نے شادی سے انکار کر دیا
جمعہ 13 مارچ 2015 18:27
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13مارچ۔2015ء)ایک بھارتی دلہن نے صرف اس وجہ سے شادی کرنے سے انکار کر دیا کیونکہ اس کا دلہا ریاضی کا ایک آسان سا سوال حل کرنے میں ناکام ہو گیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب میں لڑکی نے اپنے دلہا کا ریاضی کا امتحان لیا اور جب اس نے کچھ سوالات غلط حل کئے تو دلہن نے شادی کی تقریب سے واک آئوٹ کر دیا۔
لڑکی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ 15 جمع 6 کتنے ہوتے ہیں تو دلہا نے اس کا جواب 17 دیا جو کہ بالکل غلط تھا۔ مقامی پولیس کے مطابق یہ واقعہ رواں ہفتے ریاست اتر پردیش کے شہر کان پور میں پیش آیا۔ دلہا کے خاندان نے لڑکی کو راضی کرنے کی کوشش تاہم وہ اپنی بات پر قائم رہی جس کا موقف تھا کہ لڑکے نے اپنی تعلیم کے حوالے سے غلط بیانی سے کام لیا۔(جاری ہے)
لڑکی کے والد نے بتایا کہ لڑکے والوں نے دلہا کی تعلیم کے بارے میں انھیں اندھیرے میں رکھا کیونکہ ایک پہلی جماعت کا طالب علم بھی یہ سوال حل کر سکتا ہے۔
پولیس نے دونوں خاندانوں کے درمیان مصالحت کرائی اور شادی سے پہلے دیئے جانے والے تحفے تحائف اور زیورات واپس کروائے۔ واضع رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جب ایک دلہن نے شادی کی تقریب میں دلہا کو دورہ پڑ جانے کے باعث شادی میں شریک ایک مہمان سے شادی کر لی تھی۔ مذکورہ لڑکی کا بھی موقف تھا کہ اسے لڑکے کی بیماری سے لاعلم رکھا گیا تھا۔مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.