کراچی کے ڈوبنے کا خدشہ
جمعہ 13 مارچ 2015 18:27
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے وزیراعظم نواز شریف کو لکھے گئے خط میں کراچی کے سمندر میں ڈوب جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اگر فوری طور پر توجہ نہیں دی گئی تو آئندہ 45 سالوں میں کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے کئی ساحلی علاقے ڈوب جائیں گے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے وزیر اعظم کواس خدشے سے آگاہ کیا ہے کہ 2060 تک کراچی، ٹھٹھہ اور بدین سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقے سمندر میں تبدیل ہو جائیں گے۔
خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزارت پانی و بجلی، نیوی اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اوشیانو گرافی سے کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں کے سمندر برد ہونے سے متعلق ریسرچ اسٹڈیز کرائی جائے۔(جاری ہے)
دوسری صورت میں اگر فوری طور پر یہ اسٹڈی کرکے اقدامات نہ کیے گئے تو 2060 تک کراچی سمیت ملک کے ساحلی علاقے سمندر میں ڈوبنے کا خدشہ ہے۔ خط میں صورت حال کو سنگین قرار دیتے ہوئے معاملے کو مشترکہ مفادات کونسل کے سامنے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔
کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ وفاقی حکومت ذوالفقار آباد میں حفاظتی بند باندھنے کے لیے سندھ حکومت کو 50 فیصد فنڈز دے۔ قائمہ کمیٹی نے اپنے خط میں اس بات کی بھی سفارش کی کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور پراونشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) ان علاقوں میں ممکنہ نقصان کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے اور 1991 کے آبی معاہدہ پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ بورڈ آف ریوینو اور نیشنل انسٹیٹوٹ آف اوشین وگرافی (این آئی او) نے سینیٹ کمیٹی کو ایک بریفنگ میں بتایا تھا کہ بڑھتے ہوئے سمندر کے پانی کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات نہ اٹھائے گئے تو کراچی، ٹھٹہ اور بدین سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا تھا کہ 1989 میں اقوام متحدہ نے پاکستان کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا تھا جو سمندر کے آگے بڑھنے سے متاثر ہوسکتے ہیں، جس کے بعد سینیٹ کمیٹی کی جانب سے وزیراعظم کو خط تحریر کیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.