پاکستان میں استعماری ایجنڈا نہیں چلنے نہیں دیں گے‘علامہ سید ریاض حسین شاہ،

مذہب کو نفرت اور دہشتگردی کیلئے استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہو نی چاہئے

جمعہ 13 مارچ 2015 19:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13مارچ۔2015ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں استعماری ایجنڈا نہیں چلنے نہیں دیں گے،مذہب کو نفرت اور دہشتگردی کیلئے استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہو نی چاہیے ۔ن خیالات کا اظہار انہوں نے اتفاق مسجد لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نظام مصطفی ﷺ ہی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے۔فرزندان اسلام دینی اقدار کے تحفظ کیلئے میدان میں آئیں۔ایمان اور نظریہ پاکستان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔اصلاح معاشرہ ایک دینی اور اجتماعی فریضہ ہے۔ناموس رسالت ﷺ اور عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ دین کی بنیاد ہے۔اانہوں نے مزید کہا کہ تعلیمات نبوی ﷺ پر عمل پر یشانیوں سے نجات دلا سکتا ہے۔اہل حق سیکولر لابی کو شکست دیں گے۔مستحکم پاکستان ہی جنوبی ایشیاء کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔

متعلقہ عنوان :