دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلا تفریق کاروائی لائق تحسین ہے‘عبدالخالق اسدی ،
وزیر داخلہ کی جانب سے کالعدم جماعتوں کو وضاحتیں پیش کرنا لمحہ فکریہ ہے‘سیکر ٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین
جمعہ 13 مارچ 2015 19:05
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13مارچ۔2015ء) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلا تفریق کاروائی لائق تحسین ہے،شدت پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے بغیر ملکی ترقی و استحکام ناممکن ہے،وزیر داخلہ کی جانب سے کالعدم جماعتوں کو وضاحتیں پیش کرنا لمحہ فکریہ ہے،انتہا پسندوں کے ہاتھوں موجودہ حکمران یرغمال ہیں،پنجاب میں کالعدم تنظیمیں بدستور نفرتیں بانٹنے میں مصروف ہیں،جنوبی پنجاب دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے،بھکر میں دن دہاڑے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد حملے کر رہے ہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے میں پنجاب کے حکمران مخلص نہیں۔
ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے ایم ڈبلیوایم پنجاب کی کابینہ اجلاس سے خطاب میں کیا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف ملک میں سب سے پہلے ہم نے آواز اُٹھائی،ہم نے ان قاتلوں اور درندوں سے مذاکرات کو شیطان سے مذاکرات قرار دیا تھا،نااہل سیاست دانوں نے اپنے مفادات کی خاطر دہشت گردوں کو منظم ہونے کا موقع دیا۔وقت پر ان دہشت گردوں کے خلاف کاروائی ہوتی تو ہزاروں پاکستانی ان درندوں کی بربریت کا نشانہ نہ بنتے،آج وقت کا تقاضا ہے کہ قوم ان ملک دشمنوں کے خلاف متحد ہوں اور وطن عزیز سے اس ناسور کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.