جہاں بھی اسلحہ اورمفرورہوں چھاپے پڑنے چاہیں ‘ عاصمہ جہانگیر،

چھاپوں پراعتماد بحال کرنے کیلئے جوڈیشل انکوائری بھی ہونی چاہیے ‘ میڈیا سے گفتگو

جمعہ 13 مارچ 2015 19:12

جہاں بھی اسلحہ اورمفرورہوں چھاپے پڑنے چاہیں ‘ عاصمہ جہانگیر،

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13مارچ۔2015ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ ہجہاں اسلحہ اورمفرورہوں وہاں چھاپے پڑنے چاہئیں،تاہم اس کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ سے اجازت لی جائے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحفظ پاکستان قانون کے تحت چھاپوں کی کھلی چھوٹ نہیں ہونی چاہیے ، جہاں بھی مفرورہوں اور اسلحہ ہو وہاں چھاپے مارے جائیں ،لیکن جوڈیشل مجسٹریٹ سے اجازت لینی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ چھاپوں پراعتماد بحال کرنے کیلئے جوڈیشل انکوائری بھی ہونی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :