پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گھی اور کوکنگ آئل کی نئے مقرر کردہ نرخوں پردستیابی کو یقینی بنائیں‘ ڈاکٹر فرخ جاوید،
قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 3سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے‘وزیر زراعت، عوام اور ریاست کے مفادات کے خلاف جانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا‘اجلاس سے خطاب
جمعہ 13 مارچ 2015 19:25
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13مارچ۔2015ء)صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا ہے کہ عوام کے مفادکا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔صوبے کے 1250سے زائد پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گھی اور کوکنگ آئل کی نئے مقرر کردہ نرخوں پردستیابی کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے بتایا کہ گھی اور تیل کی پیداواری لاگت اور عالمی منڈیوں میں پالم آئل کی قیمتوں میں 18سے 20فیصد کمی آئی ہے جس کا فائدہ صارفین کو ملنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام متعلقہ اداروں کو اختیارات دیے ہیں کہ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے مجرمان کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائیں۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا سامنا کرنا ہو گا۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں اپنے دفتر میں گھی اور ویجیٹیبل آئل کی مارکیٹ میں نئی قیمتوں پر دستیابی کے حوالے سے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر فرخ جاوید نے محکمے کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے زریعے پنجاب بھر میں نئی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اورریاست و عوام کے مفادات کے خلاف جانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔انہوں نے بتایا کہ گھی اور تیل کی پیداواری لاگت اور عالمی منڈیوں میں پالم آئل کی قیمتوں میں مرحلہ وار کمی کا فائدہ صارفین کو ملنا چاہیے۔ ڈاکٹر فرخ جاوید نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی ہے کہ اوورچارجنگ میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد ریلیف ملے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کے مفادات کے تحفظ اور انہیں ریلیف کی فراہمی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اس تمام عمل کی بذات خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور کسی سطح پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر پالم آئل، پٹرولیم مصنوعات اور دیگر خام مال کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود مل مالکان عوام کو ریلیف دینے کیلئے رضامند نہیں تو انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہو گا۔مزید مقامی خبریں
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
-
اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم میں سالانہ نتائج وتقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد ، جس میں طلباء کو اچھی کارکردگی دکھانے پر انعامات دیئے گئے
-
ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان میں خواتین کی ترقی کے لئے سرمایہ کاری کیلئے پر عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.