معیاری اشیاء ضروریہ کی مناسب نرخوں پر فروخت اور عوام کو ریلیف کی فراہمی متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے ، عوام کے مفادات کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا،۔ عوام کا حق ہر صورت انہیں دلایا جائے گا، گھی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے،
وزیراعلیٰ شہباز شریف کا ویڈیو لنک کے ذریعے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب
جمعہ 13 مارچ 2015 19:56
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ معیاری اشیاء ضروریہ کی مناسب نرخوں پر فروخت اور عوام کو ریلیف کی فراہمی متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے ۔اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوام کے مفادات کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا اور کسی کو بھی مفاد عامہ کے خلاف کوئی اقدام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔
عوام کا حق ہر صورت انہیں دلایا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے ویجیٹیبل آئل ، گھی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مفاد عامہ کے خلاف کوئی اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا اورمصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار آج یہاں ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں صوبائی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے عوام کے مفادات کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے جسے وہ ہر طریقے سے نبھائے گی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کا فائدہ براہ راست عوام تک منتقل کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور معیاری اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی کیلئے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد جاری رکھا جائے۔ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مقررکردہ نرخوں سے زائد پر اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ تمام کمشنرز، ڈی سی اوز اور متعلقہ حکام عوام کو ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے موثر اقدامات اٹھائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی میں کوئی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کروں گا۔ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانون کے تحت بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام الناس کی آگاہی کے لیے دوکانوں پر مناسب جگہوں پر ریٹ لسٹ آویزاں ہونی چاہیے تاکہ کوئی زائد نرخ وصول نہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ معیاری اشیائے ضروریہ کی وافر فراہمی کیلئے چیکنگ اور مانیٹرنگ کے نظام پر عملدرآمد جاری رہنا چاہیئے۔ صوبائی وزراء بلال یاسین، ڈاکٹر فرخ جاوید، ایم پی اے رانا ثناء اللہ، چیف سیکرٹری،متعلقہ سیکرٹریز ، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی سی او لاہور اور متعلقہ حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ سے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
-
اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم میں سالانہ نتائج وتقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد ، جس میں طلباء کو اچھی کارکردگی دکھانے پر انعامات دیئے گئے
-
ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان میں خواتین کی ترقی کے لئے سرمایہ کاری کیلئے پر عزم
-
نگہبان رمضان پیکج کی اب تک کے اعدادو شمار کی تفصیلات جاری کر دی گئیں
-
صحافت ایک مقدس پیشہ ہے ، ایک صحافی معاشرے کا آئینہ ہوتا ہے
-
موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں انسپکٹر سے ڈی ایس پی ترقی پانے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب
-
سستا رمضان بازار شہریو ں کیلئے بڑی سہولت ہے یہاں تمام اشیاء خوردو نوش انتہائی مناسب قیمتوں پر ہر شہری کیلئے دستیاب ہیں ڈی سی جہلم
-
ڈی سی جہلم کا گند م گودام کا دورہ، نگہبان راشن پروگرام کے تحت فراہم کیجانے والی گندم کی کوالٹی اور پیکنگ چیک کی، نگہبا ن پروگرام میں ناقص گندم کی شکایات حقیقت پر مبنی نہیں
-
نگہبان راشن پیکج کی تقسیم کا جائزہ لینے کیلئے ڈی سی جہلم کا دینہ اور سوہاوہ کا دورہ، مختلف مقامات پر راشن پیکج کی تیاری اور گلی محلوں میں تقسیم کی نگرانی
-
پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن پاکستان سپورٹس بورڈ کے سپورٹس گالا میں سائیکلنگ کے سنسنی خیز مقابلوں کی میزبانی کر رہی ہے
-
رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں نیکیاں سمیٹنے کیلئے مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کا گزشتہ سال کی طرح امسال بھی گرینڈ سحری پروگرام شروع کرنے کا اعلان
-
لودھراں کے لوگوں کی بے لوث خدمت جاری رکھوں گا، جہانگیر ترین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.