دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پو ری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے‘ ’دہشت گردوں کے خلاف ”خیبر ون “آپر یشن کی کامیابی پر افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں ‘نوجوان تحر یک انصاف کا سر مایہ ہیں اور تحر یک انصاف ملک میں نوجوانوں کو روز گار دینے سمیت تمام عوامی مسائل کا حل کر سکتی ہے،

تحر یک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق گور نر پنجاب چوہدری سرور کی وفود سے گفتگو

جمعہ 13 مارچ 2015 19:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13مارچ۔2015ء) تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن و سابق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پو ری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے‘دہشت گردی کے خاتمے سے ہی ملک میں امن تر قی وخوشخالی آئیگی’دہشت گردوں کے خلاف ”خیبر ون “آپر یشن کی کامیابی پر افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں ‘نوجوان تحر یک انصاف کا سر مایہ ہیں اور تحر یک انصاف ملک میں نوجوانوں کو روز گار دینے سمیت تمام عوامی مسائل کا حل کر سکتی ہے ۔

جمعہ کے روز اپنے دفتر میں تحر یک انصاف یوتھ ونگ لاہور ریجن کے عہدیداروں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن و سابق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سیکورٹی اداروں اور عوام نے جتنی قر بانیاں دیں ہیں انکی پوری دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی اور پاکستان تحر یک انصاف نے بھی دہشت گردی کے خلاف سیکورٹی اداروں کو ہمیشہ سپورٹ کیا ہے اور آئندہ بھی کرتی رہیگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گر دی کسی ایک جما عت یا ادارے کا نہیں پاکستان کے20کروڑ عوام کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ افواج پاکستان دہشت گردوں کا ہمیشہ کیلئے صفا یا کر رہی ہے اور انشاء اللہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فتح پاکستان کی ہی ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :