لڑکا ریاضی میں کمزورہے ، بھارت میں دلہن کا عین وقت پر شادی سے انکار
جمعہ 13 مارچ 2015 20:20
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13مارچ۔2015ء ) بھارت میں دلہن نے صرف اس وجہ سے عین وقت شادی کرنے سے انکار کردیا کیوں کہ اس کا دلہا ریاضی کا ایک آسان سا سوال حل کرنے میں ناکام ہوگیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطاق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے بدھ کو شادی کی تقریب میں لڑکی نے اپنے دلہا کا ریاضی کا امتحان لیا اور جب اس نے کچھ سوالات غلط حل کیے تو دلہن نے شادی کی تقریب سے واک آوٴٹ کردیا۔
لڑکی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ 15 جمع 6 کتنے ہوتے ہیں تو دلہا نے اس کا جواب 17 دیا، جو کہ بالکل غلط تھا۔مقامی پولیس افسر راکیش کمار کے مطابق یہ واقعہ رواں ہفتے بدھ کو ریاست اتر پردیش کے شہر کان پور کے انڈسٹریل ایریا کے قریب واقع رسول آباد گاوٴں میں پیش آیا۔دلہا کے خاندان نے لڑکی کو راضی کرنے کی کوشش تاہم وہ اپنی بات پر قائم رہی، جس کا موقف تھا کہ لڑکے نے اپنی تعلیم کے حوالے سے غلط بیانی سے کام لیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.