لاہور میں آتشزدگی کے مختلف واقعات میں شہریوں کا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر

جمعہ 13 مارچ 2015 22:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں آتشزدگی کے مختلف واقعات میں شہریوں کا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ہنجروال کے علاقہ میں عرفان کے گھر میں آتشزدگی سے گھر کا تمام سامان جل گیا جبکہ اسلام پورہ کے علاقہ میں منصور کی دکان میں آتشزدگی سے دکان کا سامان جل گیا ۔ریسکیو ٹیم نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ۔

متعلقہ عنوان :