اسامہ بن لادن کی گیارہ ستمبر 2001 کے حملوں سے قبل کی تصاویر منظر عام پر آگئیں،

تصاویر افغانستان کے پہاڑی علاقے تورا بورا میں ان کے ابتدائی ٹھکانے کی ہیں

جمعہ 13 مارچ 2015 22:35

اسامہ بن لادن کی گیارہ ستمبر 2001 کے حملوں سے قبل کی تصاویر منظر عام پر ..

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء ) القاعدہ کے رکن خالد الفواض کیخلاف امریکا میں مقدمے کی سماعت کے دوران القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی ایسی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں، جو گیارہ ستمبر 2001 کے حملوں سے پہلے کی ہیں۔ اسامہ بن لادن کی یہ تصاویر افغانستان کے پہاڑی علاقے تورا بورا میں ان کے ابتدائی ٹھکانے کی ہیں، جو گارے سے بنائے گئے دو بیڈ روم پر مشتمل تھا۔

(جاری ہے)

یہ تصاویر فلسطینی صحافی عبد الباری عطوان نے لی تھیں۔ جنہیں القاعدہ نے 1996 میں تورا بورا آنے کی دعوت دی تھی۔ اس پہاڑی علاقے میں القاعدہ نے غاروں اور سرنگوں کا جال بچھایا تھا تاکہ بمباری کی صورت میں القاعدہ کے رہنما فرار ہوسکیں۔ گیارہ ستمبر کے حملوں کے بعد امریکا نے تورا بورا پر بدترین بمباری کی تھی لیکن سرنگوں اور غاروں کے اس جال کی مدد سے اسامہ اور القاعدہ کے دیگر رہنما گھوڑوں پر سوار ہوکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :