لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کوتیزی کا رجحان رہا

جمعہ 13 مارچ 2015 23:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کوتیزی کا رجحان رہا جس دوران مجموعی طور پر90کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔ جن میں سے 22کمپنیوں کے حصص میں اضافہ6 میں کمی جبکہ62 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ایل ایس ای 25انڈیکس12.25پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ5783.91پربندہوا۔ مارکیٹ میں کل12لاکھ96ہزار700حصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

جبکہ گزشتہ روز4لاکھ48ہزار 900حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں ایس ایم ای لیزنگ لمیٹڈ9 لاکھ حصص۔سلک بنک لمیٹڈ کے81 ہزار500حصص۔فرنٹئیر سرامکس لمیٹڈ کے60ہزارحصص فروخت ہوئے۔ آج سب سے زیادہ اضافہ ماڑی پٹرولئیم کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت25.05روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی پنجاب آئیل ملز لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت4.45روپے کم ہو گئی۔