نائن زیرو پر چھا پے کی جو ڈیشل انکوائری سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا اعتماد بحال ہو جائے گا،عا صمہ جہا نگیر
جمعہ 13 مارچ 2015 23:14
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عا صمہ جہا نگیر نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجر چھاپے کے بعد عائد کئے جانے والے الزامات کے بعد اس معاملے کی جوڈیشل انکوائری کی جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔ نائن زیرو پر چھا پے کی جو ڈیشل انکوائری سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا اعتماد بحال ہو جائے گا اور ذمہ داران بھی سامنے آجائیں گے۔
لاہور ہائیکورٹ بار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں سیاسی جماعتوں نے اپنے عسکری ونگز بنا ئے ہوئے ہیں وہ اپنے عسکری ونگ ختم کریں۔انہوں نے کہاکہ میں چھاپوں کے خلاف نہیں ہوں لیکن یہ چھا پے قانون کے مطابق ہونے چاہیئے۔(جاری ہے)
قانونی مسلمہ اْصول کے تحت یہ چھاپے مجسٹریٹس کی اجازت سے ہوں۔عا صمہ جہا نگیر نے کہا کہ یہاں مذہب کے نام پر بھی اسلحے خانے کے اڈے موجود ہیں لہذا مذ ہبی و غیر سیاسی اور سماجی گرہوں کے مراکز پرچھا پے مارے جائیں۔
انہوں نے( تحریک انصاف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے )کہاکہ کراچی ایم کیو ایم کے مرکز پر چھاپے پر ایک سیاسی جماعت مسرت کا اظہار کر رہی ہے اسے معلوم ہو نا چاہیئے کل کو اسکی باری بھی آسکتی ہے۔ عا صمہ جہا نگیر نے کہاکہ سیاسی جماعتوں نے پار لیمنٹ سے تحفظ پاکستان قانون پاس کیا ہے اب اس قانون کے بعد چھاپے تو پڑیں گے۔ میں اس تحفظ پاکستان قانون سے اتفاق نہیں کرتی۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.