دہشتگردوں کو تربیت دینے والے مدرسوں کا سراغ لگا لیا گیا

جمعہ 13 مارچ 2015 23:18

دہشتگردوں کو تربیت دینے والے مدرسوں کا سراغ لگا لیا گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) پنجاب میں دہشت گردوں کو تربیت دینے والے 13 مدرسوں کا سراغ لگا لیا گیا ہے جن میں اکثریت کا تعلق جنوبی پنجاب سے بتایا جاتا ہے۔ دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ان مدرسوں کیخلاف مصدقہ شواہد حاصل کر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے ذمہ داران کے شمالی وزیرستان سے بھی روابط ہیں۔ کریک ڈائون کرکے ذمہ داروں کو پکڑا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے اب تک 12725 مدرسے رجسٹرڈ کر لئے ہیں جن کے تمام معاملات، حسابات اور تقاریر ریکارڈ میں ہیں۔ وزیر داخلہ پنجاب کرنل شجاع خانزادہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دہشتگردی کے سدباب کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گئے۔