ایف سی کالج کے طلباؤ طالبات نے لاہور سٹاک ایکسچینج کا مطالعاتی دورہ
جمعہ 13 مارچ 2015 23:29
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء ) فار مین کرسچین کالج ( ایف سی کالج ) کے طلباؤ طالبات نے لاہور سٹاک ایکسچینج کا مطالعاتی دورہ کیا جو فنانشل لٹریسی پروگرام کے تحت اس کالج کے ساتھ تیسرا سیشن تھا ۔ اس موقع پر لاہور سٹاک ایکسچینج نے ساوٴتھ ایشن فیڈریشن آف ایکس چینجز (سیف) کے اشتراک سے اس سیمینار کا انعقاد کیا جس کے مہمانِ خصوصی لاہور سٹاک ایکسچینج کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ساؤتھ ایشین فیڈریشن آف ایکسچینجز کے سیکریٹری جنرل آفتاب احمد چوہدری تھے۔
سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے لاہور سٹاک ایکسچینج کے کارپوریٹ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی مس گیتی بھٹی نے کہا کہ فنانشل لٹریسی پروگرام طلبہ و طالبات کو ملکی معیشت اور کیپٹل مارکیٹ سے آگاہی فراہم کرتاہے ۔(جاری ہے)
اس سے طلباء و طالبات میں بچت کرنے اور اپنی رقوم کو سرمایہ کاری کرنے کا شعور پیدا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر یہ اپنی نوعیت کا واحد پروگرام ہے جس کا مقصد تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کو فنانشل لٹریسی پروگرام سے آگاہی فراہم کرنا ہے جس سے نوجوان نسل کو مستقبل میں معاشی ذمہ داریوں کو بھر پور طریقے سے نبھانے کے قابل بنانا ہے۔
اس پروگرام کے تحت سکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں جا کر طلباء و طالبات کی معاشی استعداد کار بڑھانا مثلا بچت کرنا سرمایہ کاری کرنا اور رقم کا صحیح استعمال کرنا شامل ہے۔ اس موقع پر شرکاء کو بتایا گیا کہ سٹاک ایکسچینج فنانشل لٹریسی پروگرام کے لیے پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے اور پاکستان کی آبادی کے فنانشل لٹریٹ ہونے سے حاصل ہونے والے بے تحاشہ معاشی فوائد کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ پروگرام ملک کے نوجوانوں کی فنانشل لٹریسی کی اہلیت بڑھانے کی بنیاد بنے گاجو کہ پاکستان کے معاشی سسٹم کو مضبوط بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہو گا۔انہوں نے طلباؤ طالبات کو بتایا کہ اس قسم کے پروگراموں سے آپ لوگوں میں ملکی معیشت کے حوالے سے شعور اجاگر ہو گاآپ کو پتہ چلے گا کہ سٹاک مارکیٹ کیسے کام کرتی ہے؟ اور حصص کی ٹریڈنگ کیسے ہوتی ہے ؟۔ اس کے علاوہ کمپنیوں کی لسٹنگ اور ان کی کارکردگی سرمایہ کاری کے تحفظ میں سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی CDC)) کے کردار اور اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور بتایا کہ پروگرام سے طلبہ و طالبات کی فنانشل مارکیٹ کے حوالے سے معلومات میں اضافہ ہو گا جو انہیں عملی زندگی میں مدد دے گا۔ سیمینار مین سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی آف پاکستان CDC))کے قیام کے مقصد پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان (NCCPL) سے متعلق بھی طلباؤ طالبات کو بریفنگ دی گئی۔ سی ڈی سی کی طرف سے انوسٹرز کے لئے بے شمار سہولیات دینے پربات چیت کرتے ہوئے طلباؤ طالبات کو بتایا گیا کہ اگر سی ڈی سی کی طرف سے دی جانے والی سہولیات کو مد نظر رکھا جائے اور ان پر عمل کیا جائے تو کاروبار میں شفافیت آئیگی اور انوسٹرز کا کاروبار مزید محفوظ اور اعتماد بحال ہو گا۔طلباؤ طالبات کی ایک تجربہ کار انوسٹر سے بھی ملاقات کرائی جنھوں نے طلباؤ طالبات کو سٹاک ایکسچینج کے متعلق زاتی تجر بہ کی بنیاد پر انوسٹمنٹ کے گر بتائے ۔ انھوں نے انوسٹرز صاحبان کے حوالے سے بتایا کہ انوسٹرز سی ڈی سی میں سب اکاؤنٹ کے علاوہ اپنا انوسٹر اکاؤنٹ ضرور کھلوائیں جس سے انوسٹرز کے اکاؤنٹس میں کسی دوسرے شخص کی مداخلت بالکل نہیں ہو سکتی اور شیئرز محفوظ رہتے ہیں ۔طلباؤ طالبات کو لوکل میوچل فنڈز انڈسٹریز کے حوالے سے بھی دلچسپ معلومات فراہم کیں۔ انھیں بتایا گیا کہ جو انوسٹرز نئی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ریڈی مارکیٹ کا انھیں خاص تجربہ نہیں ہے تو انھیں چائیے کہ وہ میوچل فنڈز اور آئی پی او سے کاروبار شروع کریں کیونکہ ان دونوں مصنو عات میں رسک کا عنصر کم ہوتا ہے۔ سیمینار کے آخر میں طلباؤ طالبات کو سٹاک ایکس چینج کے اندر بروکریج ہاؤسز کا دورہ کرایا گیا۔ جہاں پر طلباء نے بروکریج ہاؤسز کے اندر موجود انوسٹر ز صاحبان کو عملی طور پر کاروبار کرتے دیکھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
-
متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں کا سلسہ تھم گیا‘زندگی معمول پر آنے لگی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
آسٹریلیا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری کی سڈنی چاقو حملہ میں زخمی ہونے والے پاکستانی نوجوان کی ہسپتال میں عیادت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.