ایڈیشنل سیشن جج کا پولیس کوپسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

جمعہ 13 مارچ 2015 23:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء) ایڈیشنل سیشن جج نے پولیس کوحکم دیا ہے کہ پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو ہراساں نہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

عدالت میں درخواست گزار (س) نے موقف اختیار کیا کہ اس نے اپنے گھر والوں کی مرضی کے بغیر شاہد سے پسند کی شادی کرلی ہے جس پر اسکے گھر والے اس رشتہ سے خوش نہیں ہیں اور اسی وجہ سے وہ پولیس کی ملی بھگت سے سائلہ اور اسکے شوہر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور سائلہ کو اپنے شوہر سے علیحدگی اختیا رکرنے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں ۔عدالت قانون کے مطابق کارراوئی کا حکم دے جس پر فاضل جج نے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او شادی شدہ جوڑے کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے دائر درخواست نمٹا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :