لاہور، بیرون ملک ہیروئن سمگلنگ کرنے کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

جمعہ 13 مارچ 2015 23:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء) انٹی نارکوٹیکس نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک ہیروئن سمگلنگ کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

اے این ایف ذرائع کے مطابق سرگودھا کا رہائشی تین سو گرام اعلی کوالٹی کی ہیر وئن ڈیکو ریشن پیس میں رکھ کر 898فلائٹ نمبر پرملائشیاء لے جانے کی کوشش کررہا تھا جس کو چیکنگ کے دوران اے این ایف کے اہلکاروں نے ہیرؤن برآمد ہونے پر اسے گرفتار کرلیا ملزم کے قبضہ سے کروڑوں روپے مالیت کی اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔

ملزم کو گرفتار کرکے اسکی تفتیش کی جارہی ہے کہ آیا یہ پہلے سے ریکارڈ یافتہ ہے یا پہلی دفعہ ہیر وئن لے جانے کی کوشش کررہا تھا ۔اے این ذرائع کے مطابق انٹر نیشنل مارکیٹ میں اسکی قیمت کروڑوں روپے سے زائد ہے ۔

متعلقہ عنوان :