فیصل ٹاؤن میں تین کار ڈیلروں کو قتل کرنیوالا گارڈ جعلی پولیس مقابلہ میں پار‘ رشتہ داروں نے بھانڈا پھوڑ دیا

جمعہ 13 مارچ 2015 23:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء) فیصل ٹاؤن میں تین کار ڈیلروں کو قتل کرنے والا گارڈ جعلی پولیس مقابلہ میں پار رشتہ داروں نے بھانڈا پھوڑ دیا مقتول کو ایک روز قبل نارووال سے گرفتار کیا گیا تھا دوسری طرف مقتول کا پوسٹمارٹم تاحال نہ ہوسکا۔باوثوق ذرائع کے مطابق بدھ کے روز تین کارڈیلروں کو نوکری سے نکالنے کی رنجش پر سیکورٹی گارڈ غلام عباس شاہ نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا اور موقع سے فرار ہوگیا تھا تاہم سی آئی اے پولیس نے ایک روز قبل ملزم کو نارووال سے ایک کے ایک ساتھی سمیت گرفتار کرلیا تھا جس کو پکڑ کر پولیس لاہور لے آئی اور مولانا شوکت علی روڈپر اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

پولیس نے موقف اختیار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملزم دوسرے کارڈیلروں اور مقتولین کے ورثاء کو دھمکیاں دینے کے لیے آیا تھا جب اسے مولانا شوکت علی روڈ پر روکا تو اس نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ سے ملزم موقع پرہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

سزائے موت پر پابندی کے خاتمے کے باوجود پولیس نے ملزم کی قسمت کا فیصلہ خود کردیا افسران بالا کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان سے کم نہیں ہے ۔آئے روز پولیس جعلی مقابلوں میں تیزی دکھا رہی ہے ۔ مگر آئی جی پنجاب خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں ۔دوسری طرف مقتول کی لاش کا تاحال پوسٹمارٹم نہ ہوسکا مردہ خانہ انتظامیہ کے مطابق مقتول کا پوسٹمارٹم سپیشل بورڈ کی نگرانی میں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :