آئرلینڈخطرناک ٹیم ہے،ہرصورت جیتناہوگا،مصباح الحق

ہفتہ 14 مارچ 2015 11:32

آئرلینڈخطرناک ٹیم ہے،ہرصورت جیتناہوگا،مصباح الحق

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ2015ء) .قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصبا ح الحق نے کہا ہے کہ مسلسل3فتوحات سےٹیم کونئی زندگی ملی ہے، آئرلینڈ خطرناک ٹیم ہے،ہمیں ہرصورت جیتناہوگا۔آئرلینڈکی اصل قوت بیٹنگ ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ چاروں فاسٹ بولراچھےہیں اورکسی ایک کوبھی ڈراپ کرنامشکل ہوگا۔ٹیم میں2اسپنررکھ کر20اوورکرانامشکل ہے۔ مصباح الحق نے مزید کہا کہ یونس خان کوبٹھانہیں سکتےلیکن حارث سہیل کوکھلاناچاہتاہوں، میچ میں ٹاس جیتنا اہم ہے۔

متعلقہ عنوان :